سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے

کراچی ۔ بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت معصوم جانوں کا المناک نقصان ہوا

کراچی ۔نہتے بچوں پر تشدد کی یہ بزدلانہ کارروائی پاکستان کے مستقبل پر حملہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کراچی ۔ہائیکورٹ بار کراچی غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی

کراچی ۔بار متاثرین اور خضدار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتی ہے۔

کراچی ۔مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اور مکمل تحقیقات کی جائیں

کراچی ۔تعلیمی اداروں کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ اور ملک بھر کے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔بار کا مطالبہ

کراچی ۔بار دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے

کراچی ۔مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں