کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر کی حدود میں سینئر ایڈووکیٹ تجمل اعظم چوہدری دوہرے قتل کے کیس کی پیروی کرنے کی پاداش میں شدید زخمی شرپسند عناصر قاتلانہ حملہ کرکے با آسانی فرار مورخہ 21 مئی 2025 کو تقریباً رات 8 بج کر 55 منٹ پر دو نامعلوم مگر شناخت شدہ مکمل مسلح حملہ آوروں نے کراچی میں علاء الدین پارک اور بچت بازار کے درمیان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جناب تجمل اعظم چوہدری پر ایک منصوبہ بندی کے تحت قاتلانہ حملہ کیا اس وقت وہ اپنے دوست جناب جمیل احمد کے ہمراہ موجود تھے اس قاتلانہ حملے کے دوران حملہ آوروں نے تیز دھار آلہ استعمال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ تجمل اعظم چوہدری کو شدید زخمی کیا پر تشدد جان لیوا واقعے کے بعد جناب تجمل اعظم چوہدری شدید زخمی حالت میں تھانہ گلستانِ جوہر، کراچی میں مقدمہ نمبر 349/2025 درج کروایا تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور مجرموں کے خلاف فوری انصاف یقینی بنایا جا سکے اس پر تشدد واقعہ کے خلاف سماجی و وکلا برادری میں تشویش کی لہر اس قاتلانہ حملے کے خلاف تھانہ گلستان جوہر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا


