کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی دورانِ گشت دو مختلف مقامات پر کاروائیاں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گٹکا/ماوا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
پہلی کاروائی
دوران گشت پولیس پارٹی نے جنگل شاہ مزار روڈ پر ملزم شہزاد ولد فضل شاہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد۔
دوسری کاروائی
پولیس پارٹی نے جیکسن مارکیٹ کیماڑی کے پاس ملزم عمران خان ولد محمد زمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 50 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


