کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے گلشن ضیاء اور غازی آباد میں دو کاروائیاں کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں امجد اللہ ولد امان اللہ اور امیر حمزہ عرف چکنا ولد محمد آفتاب شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم امیر حمزہ عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 195/2016 بجرم دفعہ 395 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 196/2016 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 197/2016 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ اقبال مارکیٹ۔


