کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے ہاؤس روبری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو اہم کارندوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
ملزمان سرجانی گہرام گوٹھ قبرستان کے قریب خالی پلاٹ میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سرجانی (خدا کی بستی) پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 03 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزمان سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، لوٹے گئے 03 موبائل فونز، نقدی، کلہاڑی، پرس اور طلائی زیورات برآمد ہوئے۔
برآمدہ موبائل فونز، پرس اور طلائی زیورات مورخہ 21 مئی 2025 کی شب گلشن عباس گوٹھ میں دو مختلف ہاؤس روبریز کے دوران لوٹے گئے تھے
دونوں وارداتوں کے مقدمات الزام نمبر 696/2025 اور 697/2025 بجرم دفعہ 395 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہیں
گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مزید ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں اسد علی ولد شوکت علی اور شہزاد ولد فیز احمد شامل ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے
*ترجمان ایس ایس پ
44


