42

مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دورانِ گشت مین یونیورسٹی روڈ کے قریب کارروائی کرکے ایک ملزم شعیب ولد محمد موسٰی کو گرفتار کیا جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف الگ سے غیر قانونی اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں