کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) پولیس کی کاروائی — کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندے گرفتار
شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک کے قریب سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کراچی شہر میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، موٹرسائیکل اور کیش رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے سرقہ شدہ ہے
گرفتار ملزمان کی شناخت یاقوب، شیر یل اور پنجل کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم پنجل پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔
شاہ لطیف پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


