**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)** – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرِ علاج نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بغیر تصدیق کوئی خبر نشر یا شیئر نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد سے تصدیق کر لی ہے اور اس حوالے سے عمران خان کی فیملی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق قید ہیں، اور ان کے مناسب علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
**مزید انسانی حقوق اور قومی و عالمی خبروں کے لیے ملاحظہ کریں:**
[https://www.hrnww.com](https://www.hrnww.com)
**HRNW کی حمایت کریں:**
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**اہم ہدایت (Important Note):**
یہ خبر متعلقہ فریق کے جاری کردہ بیان کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس معاملے پر دیگر متعلقہ اداروں یا حکام کا مؤقف سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اس کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ HRNW غیرجانبدار، مستند اور حقائق پر مبنی صحافت کے اصولوں پر کاربند ہے۔


