کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز(BUMHS) کوئٹہ کے تحت 13 سرکاری نرسنگ کالجز میں بلوچستان کے داخلوں کے لیے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی ، انگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ایک اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ 09 اگست 2026 کو یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہونا تھا، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ NCAT-2026 کے انعقاد کی نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔
تمام امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، نئی تاریخ اور دیگر ہدایات کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔
بولان یونیورسٹی امیدواروں اور والدین کے تعاون پر مشکور ہے اور کسی بھی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے۔
مزید معلومات کے لیے:
ویب سائٹ: www.bumhs.edu.pk�
ترجمان
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)، کوئٹہ


