کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی آئی بی کالونی میں پورشن مافیا نے اودھم مچا کر رکھ دیا، رہائشی پلاٹ نمبر 1172 پر بھی لازمی کھلی جگہ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے چھجے تک روڈ پر چار فٹ باہر نکال دئیے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ صرف غیرقانونی تعمیرات سے نوٹ وصول کرنے تک محدود ہو گیا، اپنے فرائض منصبی سے ملنے والی تنخواہ سے پٹرول بھی پورا نہیں ہوتا، ایک حرام خور افسر کی دہائی
پی آئی بی کالونی کو ڈائریکٹر آصف رضوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار ہاشمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع مگسی کو ماہانہ پیسے طے کر کے گود دے دیا
علاقہ مکین جو پہلے ہی یوٹیلٹی سروسز اور پانی کی کمی سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ان پورشن کے خلاف آواز اٹھانے پر بلڈر کی جانب سے مقامی غنڈوں کی مدد سے دھمکایا جاتا ہے
اس کے باوجود بھی کوئی شکایت کرتا ہے کہ ایس بی سی اے کا ڈیپارٹمنٹ ان شکایتوں کی ردی جمع کر کے پان یا چورن والوں کو فروخت کر دیتا ہے


