27

کارگو طیارے کا بلیک باکس تاحال نہ مل سکا، تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے نجی کارگو طیارے کی تحقیقات کے سلسلے میں اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، جس نے طیارے کے مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

تحقیقاتی حکام نے سمندر سے برآمد ہونے والے ملبے کا معائنہ بھی کیا، جبکہ طیارے کا مزید ملبہ بھی نکال لیا گیا ہے۔ تاہم حادثے کے اہم شواہد میں شمار ہونے والا بلیک باکس تاحال برآمد نہیں ہو سکا۔

حکام کے مطابق لاپتا عملے کے پانچوں ارکان کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نجی کارگو کمپنی کا طیارہ گزشتہ منگل کی شب شارجہ سے کراچی آتے ہوئے بلوچستان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں