کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ 2063 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے، جبکہ جی ایم کورائی 948 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی نشست پر عزیر غوری 893 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ نذیر شر 805 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سیکریٹری کی نشست پر ارشد شر 1370 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جبکہ غلام رحمان کورائی 1197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ریاض کورائی 1520 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ ناظم چنہ 729 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ نومنتخب عہدیداروں نے وکلا برادری کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بار کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


