اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے ملک بھر میں کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری مؤقف کے مطابق بغیر ویزا یا قانونی سفری دستاویزات کے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ انہیں گرفتار کرکے ضابطے کے مطابق ملک بدر کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق ایسے افراد کو پناہ دینے یا کرائے پر رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے حوالے سے جاری حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔


