بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

کوئٹہ (ایچ آراین‌ڈبلیو) بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی۔

حکام کے مطابق ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں