راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کے کارکن لڑ پڑے۔رولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مارا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے، ایک گروپ علیمہ خانم سے ملنے آیا تو دوسرے گروپ کے روکنے پر جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے دوران علیمہ خانم اور دوسری بہنیں بھی موجود تھیں اور وہ لڑائی ہوتے دیکھتی رہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان ایک دوسرے پر مکے برسا رہے ہیں جبکہ ایک کارکن کے کپڑے بھی اس دوران پھٹ گئے۔


