25

نیب نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی بلند ترین عمارت بحریہ آئیکون ٹاور سرکاری تحویل میں لے لی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی ملکیت پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔

نیب کے مطابق یہ کارروائی قانونی تقاضوں کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کے بعد عمارت کا کنٹرول سرکاری تحویل میں آ گیا ہے۔ بحریہ آئیکون ٹاور شہرِ قائد کی نمایاں اور بلند و بالا عمارتوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کا شمار پاکستان کی بلند ترین عمارتوں میں ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس اقدام کا مقصد قومی مفاد کا تحفظ اور زیرِ سماعت معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد معاملے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفصیلات آئندہ سامنے آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں