حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل فرقان احمد لودھی کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کے انتخابات برائے سال 2026-2028 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کی منظوری مجلس عاملہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 23، جون 2026ء میں دی گئی تھی۔ تمام 20 نشستوں پر مجلس عاملہ کے انتخابات ہوں گے۔ مجلس عاملہ نے نعیم اسلم، جاوید قریشی اور عبدالعلیم پر مشتمل سہ رُکنی الیکشن کمیشن 2026-2028 کی تشکیل کی منظوری دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
25


