24

لاہورمیں‌ آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی میں 30 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں کھلی فضا (آؤٹ ڈور) میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، جس کے لیے متعلقہ ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

حکام کے مطابق پابندی کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں