7

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، عوام شدید پریشان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

حکومتی سطح پر ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دکاندار اپنی مرضی سے روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

من مانے نرخوں کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی زندگی اجیرن بنا چکی ہے اور اب ایل پی جی کی غیر قانونی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے اور ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں