7

بلوچستان کے 20 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 9 اگست کو ہوگی

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی ہونے والی 81 مختلف جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پشین/برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔

الیکشن شیڈول کے مطابق:

30 جون 2026ء کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
یکم تا 3 جولائی 2026ء کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔
6 تا 8 جولائی 2026ء کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
9 جولائی 2026ء کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مستردی کے خلاف اپیلیں 10 تا 13 جولائی تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16 جولائی 2026ء مقرر کی گئی ہے۔
17 جولائی 2026ء کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔
18 جولائی 2026ء تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔
20 جولائی 2026ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 9 اگست 2026ء کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں