4

تعلیمی اداروں میں چھاپے، ’طالبات موجود مگر کلاسز میں کوئی استاد نہیں تھا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر تعلیم کی ہدایت پر رحیم یار خان کے تعلیمی اداروں پر ٹیموں نے چھاپے مارے ہیں۔مئی میں کیے گئے معائنے کی رپورٹس سامنے آ گئیں جس میں اساتذہ کی غیرحاضری اور بدانتظامی کے شواہد سامنے آئے۔

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ویمن کالج منتھار میں تمام اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق طالبات موجود تھیں مگر کلاسز میں کوئی استاد موجود نہ تھا۔

گورنمنٹ خواجہ فرید کالج میں امتحانی رشوت اور نقل میں معاونت کا مبینہ انکشاف ہوا ہے۔ واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے طلبہ سے رقم لینے کے شواہد رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

امتحانی ڈیوٹی کے دوران استاد کے مبینہ طور پر سونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول چک 125پی میں اساتذہ کلاسوں کے بجائے درختوں تلے موبائل استعمال کرتے رہے۔ طلبہ کی غیر موجودگی اور تدریسی سرگرمیوں کی معطلی کی بھی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں