5

پنجاب میں ہواؤں اور بادلوں سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسم کے ماہرین کے مطابق دوپہر تین بجے کے آس پاس آسمان پر نارمل بادل بننے کی توقع ہے، جو سورج کی تپش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ہواؤں کے چلنے اور بادلوں کی موجودگی سے درجۂ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے شہریوں کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال آئندہ چند گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں