7

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن میں نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل چھٹے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پانچ دنوں کے دوران ملک بھر سے 1 لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا یہ عمل بغیر کسی تعطل کے مزید چند دن تک جاری رہے گا، جبکہ عوام کی جانب سے حج رجسٹریشن میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سہولت فراہم کرنے کے لیے حج رجسٹریشن کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا ہے، جس کے باعث شہری آسانی سے گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کرا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں