کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم کے رہنما رانا شوکت علی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم نے تو آپ کے ساتھ رہ کر سیکھا ہے دہشت گردی، قوم پرستی کیا ہے، ہم کیوں سندھ کے خلاف بات کریں گے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت انہیں معمولی نوکریاں بھی دینے کو تیار نہیں، “آپ اپنا تو سمجھیں، آپ ہمیں چپڑاسی کی نوکری دینے کو تیار نہیں ہیں۔”
رانا شوکت علی نے بجٹ پر اعتراض کیا اور کہا کہ ان کے حلقے کے لیے اس بار بھی ایک روپے کی اسکیم منظور نہیں ہوئی، “یہ تیسرا بجٹ آگیا، میرے حلقے کے لیے 1 روپے کی اسکیم منظور نہیں کی گئی۔” انہوں نے محکمہ جاتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں میں سندھ ڈوب گیا اور لوگوں کے لیے ساڑھے 500 ارب کے گھر بنا دیے گئے، “اس سے آدھا بجٹ بندوں پر لگا دیتے، کیا بنایا آپ نے؟”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ هنگامی حالات میں فوج کو طلب کرنا حکومتی ناکامی کی علامت ہے، “سیلاب آجائے تو ریسکیو ہو آپ فوج بلاتے ہو، شہر میں آگ لگ جائے آپ فوج بلاتے ہو، جب سب کام فوج نے ہی کرنے ہیں تو آپ کی جمہوریت سے مارشل لاء بہتر ہے۔”
یہ خبر ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کے فروغ کے لیے HRNW (ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ) کو سپورٹ کریں۔
Support HRNW: https://www.hrnww.com/?page_id=1083
اہم نوٹ (ڈسکلیمر)
یہ خبر موصولہ بیان اور عوامی خطاب پر مبنی ہے۔ مزید تفصیلات یا ردِ عمل حکومت کی جانب سے موصول ہونے پر شامل کی جائیں گی۔


