6

یوم عاشور پر نادرا دفاتر کی بندش کا اعلان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر بند رہیں گے۔نادرا ترجمان کے مطابق یوم عاشور کی تعطیلات کے باعث ملک بھر میں دفاتر 25 اور 26 جون 2026 کو بند رہیں گے، جبکہ 24 گھنٹے کام کرنے والے مراکز بھی 24 اور 25 جون کی درمیانی شب 12 بجے سے 27 جون کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز کام کرنے والے میگا سینٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ترجمان کے مطابق تعطیلات کے دوران شہریوں کو نادرا کی کئی سہولیات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاکہ خدمات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں