اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جولائی 2026 سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن کے لیے ایف ایس سی پروگرام میں داخلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے داخلوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، جس میں طلبہ کو ایف ایس سی میں مختلف مضامین کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی فاصلاتی تعلیم (Distance Learning) کے باعث طلبہ کو گھر بیٹھے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ یہاں داخلہ لیتے ہیں۔
دلچسپ انداز میں طلبہ کا کہنا ہے کہ “علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے آپ حج اور عمرہ کے سوا سب کچھ کر سکتے ہیں”، جو سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ تبصرہ کے طور پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ داخلوں کی تفصیلات اور شیڈول یونیورسٹی کی جانب سے جلد جاری کیا جائے گا۔


