4

پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان، فی لیٹر 62 روپے سستا ہونے کی تجویز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 238 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 62 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں