اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) یکم جولائی سے نان پی ٹی اے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے نظام کے تحت صارفین کو پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ملنے کی توقع ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق نان پی ٹی اے موبائل کو رجسٹرڈ کروا کر پی ٹی اے ٹیکس ایک سال کے دوران اقساط کی صورت میں ادا کیا جا سکے گا۔اس اقدام کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا اور ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان بنانا بتایا جا رہا ہے۔


