5

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی انسداد اسمگلنگ کارروائی، بڑی مقدار میں سامان برآمد

دالبندین(ایچ آراین ڈبلیو) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے دالبندین میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران انسانی ادویات کے 70 کاٹن، پولٹری ادویات کے 28 کاٹن، 4 نایاب قیمتی پتھروں سے بھرے بیگز، 96 ٹی بیگز، ٹائرز اور گٹکے کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 45.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔ایف سی کے مطابق ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں