24

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں شامل ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن پاکستان کے ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 29 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 91 روپے 15 پیسے ٹیکس شامل ہے، جس میں 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں