8

علی امین گنڈاپور کا اپنی ہی حکومت کے بجٹ پر سخت ردعمل، منصوبوں کو غیر مؤثر قرار دے دیا

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)علی امین گنڈاپور نے اپنی ہی حکومت کے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے “پوسٹ مارٹم” قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کو الجھایا جا سکتا ہے لیکن انہیں بجٹ کے تمام داؤ پیچ اچھی طرح معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ منصوبے سو سال میں بھی مکمل نہیں ہوں گے اور یہ اسکیمیں اراکینِ اسمبلی کے لیے بوجھ بن جائیں گی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں 8 بجٹ بنائے ہیں، اس لیے وہ بجٹ سازی کی پیچیدگیوں سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے ساتھ مسائل حل نہیں ہو رہے، جو ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق صوبے کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں رہی اور ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کے بجائے قبول کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں