20

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افراد جاں بحق

**کراچی (ایچ آر این ڈبلیو):** شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً 11:57 بجے اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ موڑ، ٹوٹل پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ **یاسین ولد رحمت** کے نام سے ہوئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرے واقعے میں بنارس کے علاقے علی گڑھ چپل مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ **شکیل ولد نامعلوم** کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر صفورا کے علاقے سمیرا چوک کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ **شاہد ولد سہیل** کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

**اپیل برائے تعاون**

امن، انسانی حقوق، قانون کی بالادستی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے **HRNW (ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ)** کی کاوشوں کا حصہ بنیں۔ آپ کا تعاون آزاد، ذمہ دار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

**تعاون کے لیے وزٹ کریں:**
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

**اہم ہدایت (Important Note):**

یہ خبر ابتدائی طور پر ریسکیو اور چھیپا ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر مبنی ہے۔ واقعے کی مکمل تفصیلات پولیس تحقیقات اور سرکاری رپورٹس سامنے آنے کے بعد تبدیل یا مزید واضح ہو سکتی ہیں۔ HRNW ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت کے اصولوں کے تحت معلومات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں