اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے فائلرز کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق جائیداد کی خریداری پر فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد جبکہ فروخت پر ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔حکومت کے اس فیصلے کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ افراد کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔


