17

بجٹ میں سکھر-حیدرآباد موٹروے سمیت اہم شاہراہوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کراچی تا چمن این-25 شاہراہ کے لیے 100 ارب روپے جبکہ کراچی تا روہڑی سیکشن کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد ملک میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانا، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں