13

کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر مقرر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کائنات اظہر کو اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر (CTO) مقرر کر دیا ہے۔حکام کے مطابق کائنات اظہر کو وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی قیادت سونپی گئی ہے، جہاں وہ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عوامی رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائیں گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقرری اسلام آباد پولیس کو مزید عوام دوست اور سروس اورینٹڈ بنانے کے حکومتی وژن کا حصہ ہے۔ نئی CTO کو ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک اہلکاروں کے پیشہ ورانہ، شائستہ اور ذمہ دارانہ رویے کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کو اہم قیادتی عہدوں پر لانے اور ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

کائنات اظہر اس سے قبل ملتان میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ایک تجربہ کار اور باصلاحیت افسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں