11

تھانہ موچکو پولیس کی کارروائی، اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی ترسیل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر حب چوکی سے غیر ملکی سگریٹ لے کر کراچی آرہا تھا کہ دورانِ چیکنگ کارروائی میں اسے گرفتار کیا گیا۔

دورانِ کارروائی ملزم کے قبضے سے 347 ڈنڈے (مجموعی طور پر 3470 پیکٹس) اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم محمد شعیس کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کر لیا ہے، جبکہ برآمد شدہ سامان اور موٹر سائیکل کو دفعہ 550 ض ف کے تحت تحویل میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں