راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی میں حکومتی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے اور ان کا طبی معائنہ پمز اور الشفا انٹرنیشنل اسپتال کی ٹیمیں کریں گی۔
تاہم حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق تمام خبریں درست نہیں اور اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو ہی معتبر سمجھا جائے۔


