13

پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 25 کروڑ20 لاکھ 9 ہزارسےتجاوزکرگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق آبادی میں مسلسل اضافہ ملک کے لیے معاشی، سماجی اور بنیادی سہولیات پر دباؤ بڑھا رہا ہے، جس سے متعلقہ شعبوں میں مؤثر پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں