11

پولیس کارروائی، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(یچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون میں تھانہ کورنگی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہریار ولد اسٹیفن اور یشفع ولد سرور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دورانِ کارروائی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں ایک 30 بور پستول بمعہ 4 راؤنڈ لوڈ میگزین اور ایک 9 ایم ایم میگزین بمعہ 2 راؤنڈز شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی میں دو الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، جن میں مقدمہ نمبر 273/2026 اور 274/2026 دفعہ 23(i)(A) سندھ آرمز ایکٹ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں