16

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار، بڑی مقدار میں مواد برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ویسٹ زون میں تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد ولد طفیل مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست اور آئی آر میں بھی شامل تھا۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 80 پڑیاں گٹکا ماوا (تقریباً 5 کلو سے زائد) اور نقد رقم برآمد ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں