جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑمہ کے دراکئی میں سیکیورٹی فورسز نے مقامی رہائشیوں اور بچوں سے ملاقات کی، جس کا مقصد سول ملٹری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بچوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارا، ان سے دوستانہ گفتگو کی اور کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔ کھیلوں کا سامان ملنے پر بچوں نے خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔
مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور عوام دوست اقدامات سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ علاقے میں اعتماد، ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا بھی مزید بہتر ہوتی ہے۔


