پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور کے علاقے حسن خیل میں وفاقی کانسٹیبلری کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے بڑے حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک چوکی پر حملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، تاہم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 سیکیورٹی اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔


