13

معروف کامیڈین و اداکار اسماعیل شاہد کو نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں کامیڈی، اداکاری اور فن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں معروف کامیڈین و اداکار اسماعیل شاہد کو نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے دیا گیا، جس میں اسماعیل شاہد کی طویل عرصے سے جاری فنی خدمات، کامیڈی اور اداکاری کے میدان میں نمایاں کردار کو سراہا گیا۔

اعزاز ملنے کے بعد اسماعیل شاہد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی حوصلہ افزائی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور اپنے تمام مداحوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں