**کراچی (ایچ آر این ڈبلیو):** حکومتِ سندھ کے انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے کراچی موبیلٹی پروجیکٹ (KMP) کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں مبینہ مالی بدانتظامی پر شفاف تحقیقات کا عمل شروع کرتے ہوئے باضابطہ انکوائری نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بی آر ٹی (BRT) ییلو لائن کے اہم منصوبوں، بشمول جے ای ٹی (JET)، ڈپو ون اور ڈپو ٹو کے تمام اخراجات اور ٹھیکوں کا ریکارڈ طلب کر کے مالی امور کی باریک بینی سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔
تحقیقات کے دائرہ کار میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعدد موجودہ اور سابق افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انکوائری میں طلب کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران کو سخت ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ تمام دستاویزی شواہد اور ریکارڈ سمیت آج 8 جون کو انکوائری افسر کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔ انکوائری نوٹس میں واضح طور پر انتباہ کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر عدم حاضری یا تفتیش میں عدم تعاون کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق یکطرفہ (Ex-parte) کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
—
> **ہماری مہم کا حصہ بنیں:**
> انسانی حقوق اور عوامی مسائل کے لیے بروقت آواز اٹھانے کے مشن میں **HRNW** (دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل) کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کو فروغ دینے اور مظلوموں کی آواز بننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
> **تعاون کے لیے یہاں کلک کریں:** [HRNW Support Link](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


