16

تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بڑی کارروائی، عبدالفتاح تنیو قتل کیس کے تین مرکزی ملزمان گرفتار

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ پولیس نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود گڈ والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالفتاح تنیو مرڈر کیس میں ملوث اور مطلوب تین مرکزی ملزمان کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم جونیجو، میر جونیجو اور سدھیر بروھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل اور دو عدد پسٹلز بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں، جن پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس موقع پر فہد ارشاد مغل (ڈی ایس پی باقرانی) نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کیس کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ مقتول عبدالفتاح تنیو اور ملزمان کے درمیان 30 مئی کو گاؤں عبدالصمد تنیو میں بچوں کی معمولی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا، جو بعد ازاں قتل کے افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں