کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود سہراب گوٹھ اسٹاپ، مین شاہراہِ پاکستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


