کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے تھانہ عزیزآباد کی حدود اندرون روڈ، نزد وائٹ ہاؤس اسکول بھنگوریہ گوٹھ بلاک 8 کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب عرف کاشی ولد محمد اسلم اور محمد علی عرف علی ولد منیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مشکوک حالت میں موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور سات زندہ راؤنڈ برآمد کیے گئے ہیں۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔


