15

ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں چھاپہ، 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر شاکر پلیہ کے قریب کی گئی، جہاں منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1065 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ناصر اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں