کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ، ریفری جج کی عدالت نے نیب ریفرنسز میں ہائیکورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ سنادیا ، سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ سنایا ، جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ دیا کہ قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں ہوگی ، قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستین آئینی بینچ نے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ، قائم علی شاہ و دیگر کی دائر درخواستوں کی مزید سماعت کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کیا جاتا ہے ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیں ،فیصلہ کے مطابق نیب ریفرنس ختم کرنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں میں اختلاف ہوا تھا ، جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل آئینی ںینچ میں اختلاف ہوگیا تھا ، جسٹس کریم خان آغا نے قرار دیا تھا کہ نیب ریفرنس سے متعلق درخواست آئینی بینچ سن سکتا ہے ، جبکہ آئینی بینچ کے دوسرے رکن جسٹس یوسف علی سعید نے جسٹس کے کے آغا سے اختلاف کیا تھا ، جسٹس یوسف علی سعید نے نیب سے متعلق کیسز ریگولر بینچ کا دائر اختیار قرار دیا تھا
85


