22

سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔نئے فیصلے کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 9 بجے تک بند کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔اسی طرح شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پہلے کی طرح رات 10 بجے تک بند رہیں گے، ان کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں